20 جنوری ، 2014
راولپنڈی…راولپنڈی کے علاقے آر اے بازارچوک میں خود کش حملے میں9افراد جاں بحق اور18زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں5 سیکیورٹی اہلکارشامل ہیں۔ڈی سی او راولپنڈی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں 4 کی حالت نازک ہے۔ دھماکے کی جگہ سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔واقعہ صبح سویرے پیش آیا۔دھماکااتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ دھماکے کی جگہ پر میڈیا سمیت کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں چار لاشیں پہنچائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ دیگر اسپتالوں میں بھی زخمیوں کو پہنچایاگیا ، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔