20 جنوری ، 2014
اسلام آباد… وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے کے مالی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے اور حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے ۔وزیر خزانہ نے بلوچستان حکومت کے مالی نظام کو بہتر انداز میں چلانے اور پہلی سہ ماہی کیلئے بجٹ سرپلس رکھنے پر کو سراہا جبکہ بلوچستان حکومت کو پہلے ہی ساڑھے 17کروڑ روپے کا بطور انعام بھی دیئے گئے تھے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فنڈ ز کو صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کیئے جانے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔اس موقع پر صوبے کے انتظامی ،مالی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزراء اور صوبائی وزراکے درمیان ملاقات کرانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔