20 جنوری ، 2014
پشاور…پشاورمیں فائرنگ سے مولانا عالم موسوی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ڈھکی منور شاہ میں واقع مولانا عالم موسوی کے گھر کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولانا عالم موسوی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے مولانا عالم موسوی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔