دلچسپ و عجیب
21 جنوری ، 2014

جاپان میں ڈولفن کے شکار ،عالمی سطح پر تنقید

جاپان میں ڈولفن کے شکار ،عالمی سطح پر تنقید

ٹوکیو…جاپان میں ڈولفن کے شکار کا سیزن شروع ہوگیا ہے ،ڈولفن کی ہلاکتوں پر عالمی سطح پر جاپان کے اس اقدام پر غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ جاپان کے وسطی سمندر میں کئے جانیوالے ڈولفن کے شکار کو عالمی سطح پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، Taiji غار میں جاپانی مچھیروں نے ڈولفن کے گروہ کو پکڑنے کے بعد مار ڈالا۔ان ڈولفن کو مارنے کا مقصد صرف اور صرف اس کا گوشت ہے،مچھیروں نے غار کے نزدیک جال لگاکر ڈولفن کو پکڑا ور اس پورے عمل کی فلم بھی بنائی جا رہی ہے،جاپان میں امریکی سفیر نے بھی ڈولفن کے شکار پر تنقید کی ہے۔

مزید خبریں :