پاکستان
21 جنوری ، 2014

مستونگ دھماکے میں 22افرادجاں بحق31زخمی،سیکریٹری داخلہ

مستونگ دھماکے میں 22افرادجاں بحق31زخمی،سیکریٹری داخلہ

کوئٹہ…مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں زائرین کی بس کے قریب دھما کے میں 22افرادجاں بحق31زخمی ہوئے ہیں،سیکریٹری داخلہ اسد گیلانی کے مطابق مستونگ دھماکے میں80سے100کلوگرام دھماکاخیزمواداستعمال کیاگیا،تاہم یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ دھماکاخودکش ہے یاکسی گاڑی میں نصب کیاگیاتھا، ان کاکہنا ہے کہ دھماکے میں چندسیکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے،تفتان سے کوئٹہ آنیوالی بس میں دھماکے کے وقت لیویزفورس مسافربسوں کیساتھ چل رہی تھی۔وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :