پاکستان
21 جنوری ، 2014

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 40دہشت گرد مارے گئے، عسکری ذرائع

میران شاہ …شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فضائی کارروائی میں 40دہشت گرد مارے گئے، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں بنوں اور پشاور حملوں میں ملوث دہشت گرد شامل ہیں۔عسکری ذرائع کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مخصوص ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ، فضائی کارروائی میں 23 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے 24 ساتھی زخمی ہوئے، شمالی وزیرستان میں کی گئی اس کارروائی بارے میں عسکری ذرائع بتاتے ہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں بنوں ، پشاور میں چرچ اور قصہ خوانی بازار پر حملے میں ملوث دہشت گرد شامل ہیں ۔اد ھر خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے تور درہ میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی ہے، وسطی کرم میں دہشت گردوں نے کنڈاوٴ چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اسے آگ لگادی، حملے میں ایک اہل کار شہید ہوگی۔

مزید خبریں :