کھیل
22 جنوری ، 2014

فٹ بال ورلڈکپ قریب آگیا،اسٹیڈیم کی تیاری میں تاخیر

فٹ بال ورلڈکپ قریب آگیا،اسٹیڈیم کی تیاری میں تاخیر

کوری چیبہ…فٹ بال ورلڈکپ قریب آگیا لیکن اسٹیڈیم کی تیاری معمہ بنی ہوئی ہے،فیفا نے خبردارکیا ہے کہ 18 فروری تک برازیلین شہر کوری چیبہ کا اسٹیڈیم تیارنہ ہواتواسیمیزبانی سیمحروم کردیاجائیگا۔ فٹ بال ورلڈکپ جون جولائی میں برازیل میں ہونا ہے،جس کیلئے بعض اسٹیڈیم توتیارہوچکے ہیں لیکن چند اسٹیڈیم اب تک معمہ بنے ہوئے ہیں۔ فیفا نے کوری چیبہ اسٹیدیم کے حوالے سے شدید تشویش ظاہر کی ہے، جس کا بارہ فیصدکام باقی ہے، اس میدان پر چار میچ کھیلے جائیں گے، جن میں دفاعی چمپئن اسپین کامیچ بھی شامل ہے۔ فیفا کے سیکریٹری جیروم والک خبردارکیا ہے اگرکہ 18 فروری تک اسٹیدیم کاکام مکمل نہیں ہواتواسے فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی سیمحروم کردیاجائیگا۔

مزید خبریں :