دنیا
22 جنوری ، 2014

نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے پھیپھڑوں میں انفیکشن

نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے پھیپھڑوں میں انفیکشن

نئیدلی…شدید سردی میں 33 گھنٹے طویل دھرنا دینے کے باعث نئی دلی کے وزیر اعلی ٰاروند کیجریوال علالت کے سبب اسپتال میں داخل کرادئے گئے ہیں۔دوسری طرف پولیس نے دھرنا دینے پر مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔نئی دلی میں راج بھون کے احاطے میں شدید سردی کے باوجود33 گھنٹے تک دھرنا احتجاج مارچ ہوا، جو لاٹھی چارج اور 5 پولیس اہلکاروں کو لمبی چھٹیوں پر بھیجنے کے بعد بالآخر ختم ہوگیا۔ گزشتہ روز ہنگامے اور لاٹھی چارج میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ پولیس نے عام آدمی پارٹی کے خلاف حساس علاقے میں دھرنا دینے پر ایف آئی آر درج کرلی ہے، ادھر عام آدمی کے حق میں بولنے والے کھلے آسمان تلے ، بارش میں بھیگنے والے د لی کے وزیراعلیٰ بیمار ہوگئے غازی آباد اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے۔ اپنے تقاریر کے دوران بھی اروند کیجریوال کھانستے ،چھینکتے ہوئے پائے گئے تھے۔

مزید خبریں :