دنیا
22 جنوری ، 2014

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو ایک بار پھر برفانی طوفان کا سامنا

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو ایک بار پھر برفانی طوفان کا سامنا

نیویارک…امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو ایک بار پھر برفانی طوفان کا سامنا ہے۔ شدید برفباری کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئی۔ مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں رواں موسم سرما کے دوسرے برفانی طوفان کا شکار ہو گئیں، ایک فٹ سے زائد برف پڑنے سے شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، خراب موسم کی وجہ سے تین دن میں ہزاروں پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ مشرقی ریاستوں میں تیز رفتار سرد ہواوٴں کے ساتھ درجہ حرارت دس سے پچیس ڈگری تک گرنے کی توقع ہے، واشنگٹن میں برفباری کا تین سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کے بعد وائٹ ہاوٴس نے اپنے معمولات محدود کر دیے ہیں، میساچیوسٹس میں 12 گھنٹے سے برفباری جاری ہے اور اب تک 18 انچ تک برف پڑ چکی ہے، نیوجرسی ، ڈیلاوئیر میں ایمرجنسی نافذ ہے، حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید خبریں :