کاروبار
23 جنوری ، 2014

ممبئی میں ”میڈ ان پاکستان ایکسپو2014ء“ اپریل میں منعقد ہوگی

ممبئی میں ”میڈ ان پاکستان ایکسپو2014ء“ اپریل میں منعقد ہوگی

اسلام آباد… پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پریگما) کے زیر انتظام بھارتی شہرممبئی میں ”میڈ ان پاکستان ایکسپو2014ء“ اپریل میں منعقد ہوگی۔ پریگما ساؤتھ زون کے چیئرمین ارشد عزیز نے کہا ہے کہ نمائش کے انعقاد کا مقصد ملک میں تیار کئے جانے والے ملبوسات اور کپڑے کی برآمدات کا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ نمائش کا آغاز3 اپریل کو ہوگا جو7 اپریل 2014ء تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے موقع پر بزنس ٹو کسٹمر اور بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ ملکی برآمد کنندگان اس موقع پربھرپور استفادہ کرسکیں۔ ارشد عزیز نے کہا کہ نمائش میں شرکت سے ملکی برآمد کنندگان اپنی برآمدات کو بڑھانے کیلئے نمایاں مدد حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت کے مختلف شہروں میں نمائشوں کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں بھارتی عوام اور کمپنیوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزید خبریں :