23 جنوری ، 2014
میلبورن …آسٹریلین اوپن ٹینس میں پاکستان کے اعصام الحق کا سفرختم ہوگیا، مکسڈڈبلزکے کوارٹرفائنل میں اعصام کی جوڑی ثانیہ مرزاکے پیئرسے ہارگئی۔ ویمن سنگلز میں لی نا اور سبلکوووا فائنل میں پہنچ گئیں۔میلبورن میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اورجرمنی کی یولیاگارگزکامقابلہ بھارت کی ثانیہ مرزا اور رومانیہ کے ہوریاٹیکاؤ سے تھا۔ثانیہ مرزا کے پیئرنے بہترکھیل پیش کیا، اعصام اوریولیا کی جوڑی پورے ردھم میں نظرنہیں آئی۔ ثانیہ اورٹیکاؤ نے میچ چھ تین اورچھ چارسے جیت کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔دوسری جانب ویمن سنگلز کے سیمی فائنل میں سلوواکیہ کی سبلکووا نے پولینڈ کی رڈوانسکا کو چھ ایک اورچھ دوسے ہراکرفائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں سبلکووا کامقابلہ چین کی لی نا سے ہوگا۔