دنیا
31 مارچ ، 2012

اوباما نے ایران پر تیل درآمد کر نے کی نئی پابندیوں کی منظوری دیدی

 اوباما نے ایران پر تیل درآمد کر نے کی نئی پابندیوں کی منظوری دیدی

واشنگٹن ... امریکی صدر بارک اوباما نے ایران پر تیل درآمد کرنے کی نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی نے امریکی کانگریس کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ صدر اوباما سمجھتے ہیں کہ دنیا میں ایسے ممالک کی تعداد زیادہ ہے جو ایران سے زیادہ تیل سپلائی کرتے ہیں۔صدر اوباما کا خیال ہے کہ ایران پر تیل کی پابندیوں سے تیل کی طلب میں فرق نہیں پڑے گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ تیل پیداکرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار بڑھانے،معاشی صورتحال اور تیل کے موجودہ ذخائر کی روشنی میں ایران پر تیل کی پابندیوں کو فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :