دنیا
31 مارچ ، 2012

انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر عوام سڑکوں پر

انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر عوام سڑکوں پر

جکارتا… انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے اعلان کے خلاف لوگ ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے۔ دارالحکومت جکارتا میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے حکومتی اعلان سے ناراض لوگ پارلے منٹ کے باہر پہنچ گئے، جہاں وزرا اس مسئلے پر سر جوڑے بیٹھے تھے۔ جیسے ہی اجلاس ختم ہوا۔ مشتعل افراد رکاوٹیں توڑتے ہوئے پارلے منٹ کے احاطے میں پہنچ گئے۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور فائرنگ کی جبکہ کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔

مزید خبریں :