کھیل
25 جنوری ، 2014

دوحہ میں ویمن ٹی 20کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

دوحہ میں ویمن ٹی 20کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

کراچی…دوحامیں ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم واپس وطن پہنچ گئی ، جنوبی افریقااورآئرلینڈ کیساتھ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔پاکستان ویمن ٹیم نے دوحہ میں آئرلینڈاورجنوبی افریقاکاڈٹ کرمقابلہ کیا،عمدہ پرفارمنس نے پاکستان کوٹائٹل دلادیا۔کراچی پہنچنے پرٹیم کا شانداراستقبال ہوا۔فاتح کھلاڑیوں کے دمکتے چہرے اس وقت اوربھی کھل اٹھے جب ان پرپھول نچھاورکئے گئے،کھلاڑیوں کی فیملیز بھی انتہائی پرجوش نظرآئیں۔کپتان ثنامیر نے کہاکہ ٹیم کی جیت بہترین ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔

مزید خبریں :