26 جنوری ، 2014
پیرس…محبت کی ایک اور کہانی نے ایک اور مشہور جوڑے کا گھر توڑ دیا۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اپنی پارٹنر اور خاتون اول سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاوٴس کا کہنا ہے کہ علیحدگی کے باوجود اگلے ماہ اوباما اور فرانسیسی صدر کی ملاقات شیڈیول کے مطابق ہو گی۔ یہ ہیں جولی،جن کے چکر میں آکر صدر اولندو نے اپنی درینہ دوست کو چھوڑدیا۔ فرانسیسی صدر کاکہناتھاکہ وہ ذاتی حیثیت سے یہ بات خود بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ویلیری ٹریرویلر سے تعلقات ختم کردیئے ہیں۔ ویلری اور اولندو 2006ء سے ایک ساتھ تھے اور انہیں خاتون اول بھی کہا جاتا تھا۔ فرانسیسی صدر اولندو اورویلیری ٹریرویلر کے درمیان علیحدگی کی وجہ صدر کا ایک خاتون اداکارہ سے معاشقہ بتایا جا رہا ہے۔