28 جنوری ، 2014
کراچی … پاکستان کھجور برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔ کھجور کی برآمدات سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوتا ہے۔ملک میں سندھ اور بلوچستان سے تقریباً 5 لاکھ ٹن سے زائد کھجور حاصل کی جاتی ہے جس میں سے ایک لاکھ ٹن کھجور یورپ، امریکہ، کینیڈا اور بھارت سمیت دیگر پڑوسی ممالک کو ایکسپورٹ کردی جاتی ہے۔برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ اگر کھجور کے معیار میں بہتری کے اقدامات کے علاوہ اس کی اسٹوریج کا نظام بہتر ہوجائے تو برآمدی حجم 20 کروڑ ڈالر تک پہنچا یا جا سکتا ہے۔