28 جنوری ، 2014
دبئی …پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پوزیشن پیپر کے خلاف چار کرکٹ بورڈز متحد ہیں۔ آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ سے پہلے ذکا اشرف نے کہا کہ ان کا موقف وہی ہوگا جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔ذکا اشرف نے کہا کہ چار بورڈز بگ تھری کے پوزیشن پیپر کے خلاف متحد ہی۔پی سی بی چیئرمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، بگ تھری پروپوزل پر ساری دنیا سے ری ایکشن سامنے آ رہا ہے۔ذکا اشرف نے بھارت کی جانب سے نیوٹرل وینیو پر سیریز کی پیش کش پر کہا کہ دیکھتے ہیں وہ اس میں کتنے مخلص ہیں۔