کھیل
28 جنوری ، 2014

چوتھا ون ڈے :نیوزی لینڈ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

چوتھا ون ڈے :نیوزی لینڈ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ہملٹن …نیوزی لینڈ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے کرپانچ میچز کی سیریزمیں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پچاس اوورز میں پانچ وکٹ پر278 رنز بنائے، روہت شرما 79رنزبناکرآؤٹ ہوئے، مہندراسنگھ دھونی 79رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 49 ویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، روس ٹیلرنے112رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ کین ولیمسن نے60رنز اسکورکیے، برینڈن میکلم 49 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ پانچ میچزکی سیریزمیں نیوزی لینڈکوتین صفرکی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :