31 مارچ ، 2012
ریاض … امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایرانی قیادت کو پیشکش کی ہے کہ وہ متنازعہ ایٹمی پروگرام کا پر امن حل تلاش کرنے کیلئے مذاکرات کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔ سعودی دار الحکومت ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے لگتا ہے کہ صدر بشار الاسد اپنے عہدے پر نہیں رہ پائیں گے، اس لئے وہ مزید خون خرابہ روکنے کیلئے اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے بتایا کہ ہلیری کلنٹن کی خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی۔ انہوں نے خونریزی روکنے کیلئے شامی عوام کو مسلح کرنے کا مطالبہ کیا،اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ۔