31 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے خلاف درخواست واپس لے لی ، جسٹس ثاقب نثار نے آبزرویشن دی ہے کہ حکومت قانون کے دائرے میں رہ کر کوئی بھی اقدام کر سکتی ہے۔جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کی بحالی کیخلاف درخواست کی سماعت کی ، وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا ہیکہ انہیں وزارت کی طرف سے محتاط ہدایات ملتی ہیں، بریفنگ دینے والے حکام ڈرے ہوئے ہیں، عدالت خود کوئی آبزرویشن دے دے، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کسی ایگزیکٹو کے پاس اتھارٹی ہے تو وہ چیئرمین پی سی بی کو ہٹا سکتا ہے ، عدالت اسے نہیں روکے گی۔