پاکستان
31 جنوری ، 2014

سندھ بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر تبادلے وتقرریاں

سندھ بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر تبادلے وتقرریاں

کراچی…حکومت سندھ نے اہم عہدوں پر تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کردیئے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سنیئرممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈپٹی کمشنرجنوبی تبدیل کردئیے گئے۔محکمہ سروسز نے تبادلے و تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری کئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری عارف احمد خان کا تبادلہ کرکے محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمد وسیم ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات تعینات کیا گیا ہے۔سینئر آفیسر لالہ فضل الرحمان کو سینئرممبر بورڈ آف ریوینو تعینات جبکہ احمد بخش ناریجو کو سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آفتاب میمن ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن بورڈ آف ریونیو تعینات جبکہ ثاقب سومرو ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن کا اضافی چارج واپس لے سیکریٹری ثقافت تعینات کیا گیا ہے۔حکومت سندھ نے کراچی میں طویل عرصے تک اہم ضلع جنوبی میں تعینات ڈپٹی کمشنر جمال مصطفٰی قاضی کو عہدے سے ہٹاکر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈاکٹر اظہر کو ڈپٹی کمشنر جنوبی تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :