31 جنوری ، 2014
پشاور…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مر کزی شوریٰ کا اجلاس آج نائب امیر شیخ خالد حقانی شوریٰ کی صدارت میں ہوگا جس میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔کالعدم تحریک طالبان کے ایک اہم کمانڈر نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق آج تحریک طالبان کی مرکزی شوری کا اجلاس منعقد کیا جارہاہے۔ جس میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ شوری ٰ اجلاس کی صدارت تحریک طالبان کے مرکزی نا ئب امیر شیخ خالد حقانی کریں گے۔ طالبان کمانڈر کے مطابق تحریک طالبان کی سیاسی شوریٰ کے امیرقاری شکیل کمیٹی کی سربراہی کرے گے۔ طالبان کمانڈر نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نامزد کمیٹی کے چار ارکان میں سے کسی پر اغتراض بھی ہوسکتا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ کمیٹی میں اضافی افراد کا مطالبہ بھی ممکن ہے۔طالبان شوریٰ میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور خیبر پختون خوا کے وزیرخزانہ سراج الحق میں سے کسی ایک کو حکومتی کمیٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جاسکتاہے۔ طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکڑ عبدلقدیر خان کو بھی حکومتی کمیٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ ممکن ہے۔ طالبان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کو بھی حکومتی کمیٹی میں شامل کرنے کے مطالبے پر غور کر رہے ہیں۔طالبان کمانڈر کا کہنا تھا کہ آج منعقد ہونے والی شوریٰ اجلاس میں تحریک طالبان کے امیر مولانا فضل اللہ بذات خود شریک نہیں ہونگے۔مرکزی امیر کی جگہ نائب امیر شیخ خالد خقانی شوریٰ اجلاس کی صدارت کریگی۔