31 جنوری ، 2014
جیکب آباد…جیکب آباد کی شاہی واہ کینال میں باراتیوں سے بھری بس گرگئی۔ دولہا دلہن سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ جیکب آباد میں ٹْھل کے قریب پیش آیا۔ جہاں موڑ کاٹتے ہوئے باراتیوں کی بس شاہی واہ کینال میں جاگری۔ حادثے میں دولہا دلہن سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو ٹْھل کے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔