31 جنوری ، 2014
ڈیرہ اسماعیل خان …ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسائیکل رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا۔ 5 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان میں یونی ورسٹی روڈ پر قریشی موڑ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔موٹرسائیکل رکشے اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشہ سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنیوالوں میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے دو افراد کو ڈی ایس کیو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔