پاکستان
31 جنوری ، 2014

پی ٹی آئی کا ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنا 70ویں روز بھی جاری

 پی ٹی آئی کا ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنا 70ویں روز بھی جاری

پشاور… پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف دھرناآج 70ویں روز بھی جاری ہے۔ تاہم طورخم کسٹمز حکام نے اعتراف کیا ہے کہ دھرنے کے باوجود رواں ماہ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین45 نیٹو کنٹینرز کی آمد و رفت ہوئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا آج 70ویں روز بھی جاری ہے۔ تاہم طورخم کسٹمز حکام نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ جنوری میں 45 نیٹو کنٹینرز طورخم بارڈر سے گزرچکے ہیں۔ جس میں 11 نیٹو کینٹینرز افغانستان جبکہ 34 افغانستان سے پاکستان آچکے ہیں۔ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے کا آغاز نومبر کے آخری ہفتے میں ہوا تھا۔

مزید خبریں :