31 جنوری ، 2014
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ حکومتی مذاکرات کے عمل کی تائید اور خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے کمیٹی کے ساتھ ساتھ قومی جرگہ بھی تشکیل دیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کے ہر طبقے کو تقسیم ہونے کی بجائے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہئے، فوجی طاقت کے بغیر امن کا قیام عوامی امنگوں کا عکاس ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے کارکنوں پر مظالم کی انتہا ہو چکی ہے، حکومت اس مسئلے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر پر ہٹ دھرمی کے باعث دونوں طرف کے حالات خراب ہیں۔