پاکستان
31 جنوری ، 2014

مشرف عدالت کی نہیں، اللہ کی پکڑ میں ہیں،سعد رفیق

مشرف عدالت کی نہیں، اللہ کی پکڑ میں ہیں،سعد رفیق

لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کسی عدالت کی نہیں، اللہ کی پکڑ میں ہیں، ان کے خلاف بہت سے الزامات ہیں کئی مقدمے چلنے چاہئیں، آئین شکن کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے وکلاء فوج کا نام لی کر رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے، مشرف کیخلاف بہت سے الزامات ہیں، ان پر کئی مقدمات چلنے چاہیئں، مشرف کی بزدلانہ پالیسیوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، لال مسجد، اکبر بگٹی کی شہادت مشرف کے سر جاتی ہے، مشرف جان لیں اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے، ان کا مقدمہ آزاد عدلیہ کے سامنے ہے، پرویز مشرف کو عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھنا چاہئے،اب مشرف جانیں اور آزاد عدلیہ جانے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ آئین شکنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں حسینہ واجد پاکستان کے حامیوں کو سزائیں دے کر اپنی سیاست کیلئے انصاف کا خون کر رہی ہیں، ان کے اقدامات کو بنگلا دیش کے عوام کی حمایت حاصل نہیں، ہمیں ان کے رویے پر تشویش ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :