پاکستان
01 فروری ، 2014

لاہور اور گردونواح میں شدید دھند، حد نگاہ صفر

 لاہور اور گردونواح میں شدید دھند، حد نگاہ صفر

لاہور… لاہورمیں تیسر ے روز بھی شدید دھندکا سلسلہ جاری ہے، حد نگاہ صفر ہونے کے باعث ائرپورٹ اور موٹر وے کو بند کردیا گیا۔ لاہور اور گردونواح کے علاقے تیسرے روز بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، رات گیارہ بجے کے قریب ائرپورٹ کو تمام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔ لاہورآنے والی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑا جارہا ہے۔ حد نگاہ صفر ہونے پر بابوصابو انٹرچینج سے موٹر وے پر ٹریفک کا داخلہ بھی بند کردیا گیا۔ لاہور آنے والی ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی طرف موڑا جارہا ہے۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانے والے احتیاط سے کام لیں اورغیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

مزید خبریں :