پاکستان
01 فروری ، 2014

اتحاد ٹاؤن میں 2دہشتگرد ہلاک ،لیاری میں گینگ وار کا ملزم ماراگیا

اتحاد ٹاؤن میں 2دہشتگرد ہلاک ،لیاری میں گینگ وار کا ملزم ماراگیا

کراچی…کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے، لیاری میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں گینگ وار کا کارندہ ہلاک ہوگیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اطلاع ملنے پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں چھاپہ مارا تاہم ملزمان نے فائرنگ کردی،رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 2 مبینہ دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے مبینہ دہشت گرد 29 جنوری کو رینجرز پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھے۔ ادھر لیاری میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران گینگ وار کا ایک کارندہ ہلاک ہوگیا ہے۔ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :