پاکستان
01 فروری ، 2014

ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد بیہوش

ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد بیہوش

ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوٴں میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد زہریلا کھانا کھانے سے بیہوش ہوگئے، ڈاکٹروں کے مطابق 3 افراد کی حالت نازک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاوٴں252 گ ب میں زہریلا کھانا کھا کر بے ہوش ہونے کی اطلاع پر ریسکیو عملہ فوری طور پر پہنچ گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے پر تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق 10 بے ہوش افراد کی حالت اب قدرے بہتر ہے تاہم 3 کی حالت نازک ہے۔

مزید خبریں :