01 فروری ، 2014
لاہور…لاہور میں مبینہ طور پر شوہرنے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، بیوی کے بیان پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی حیدر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی زبیرہ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ زبیرہ کو تشویشناک حالت میں میواسپتال منتقل کردیاگیا۔ حیدر اور زبیرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔ زبیرہ کے والد کے مطابق حیدر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اوراس معاملے پر ان دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا،وہ زبیرہ پر تشدد بھی کرتا رہتا تھا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون زبیرہ کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزم حیدر کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی۔