پاکستان
01 فروری ، 2014

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان کا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوروز کے دوران اسلام آباد، خیبر پختو نخواہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرنوالہ، ساہیوال، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ مری، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت بلوچستان میں کل سے کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بارش اوربرفباری کے بعد ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :