01 فروری ، 2014
کوئٹہ …کوئٹہ کے سول لائن تھانہ کی حراست میں مبینہ ملزم ہلاک ہو گیا۔لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس نے تشدد کیا ہے۔پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایاکہ کوئٹہ کا رہائشی محمد نعیم پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اس کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھا پہ کے دوران مبینہ ملزم نے دیوار سے کود کر گرفتاری سے بچنے کی کو شش کی تو اس دوران وہ زخمی ہوگیا بعد میں اہلخانہ کے تعاون سے اسکی گرفتاری عمل میں آئی لیکن وہ زخمی تھا۔ اس کوپہلے سول ہسپتال اور بعد میں حالت بہتر نہ ہونے پر کمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکادوسری جانب محمد نعیم کے اہلخا نہ کا الزام ہے کہ پولیس نے انکے بھائی کو تشدد کر کے ہلاک کیا ہے اور وہ اس کیخلا ف بھرپور احتجاج کرینگے۔