پاکستان
02 فروری ، 2014

پشاور:صحت کا انصاف مہم شروع، موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

پشاور:صحت کا انصاف مہم شروع، موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

پشاور…پشاور میں آج سے صحت کا انصاف مہم کا آغاز،سیکیورٹی خدشات پر صبح 8بجے سے شام 5بجے تک موبائل سروس بند رہے گی،موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ مہم کے دوران پشاور میں 4لاکھ بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔قبائل سے آنے والے راستوں کی نگرانی سخت کرنے کیلئے پشاورپولیس کے ساتھ ایف سی بھی موجود رہے گی۔نواحی علاقوں میں امن لشکر رضاکار مہم چلانے میں پولیس کو تعاون فراہم کریں گے۔ صحت کا انصاف پروگرام26 جنوری کو شروع ہوناتھا۔ تاہم سیاسی جلسے ،جلوسوں کے باعث مہم ایک ہفتہ کیلیے ملتوی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :