پاکستان
02 فروری ، 2014

الطاف حسین سے اظہارِیکجہتی کیلئے متحدہ کا جلسہ آج ہوگا

الطاف حسین سے اظہارِیکجہتی کیلئے متحدہ کا جلسہ آج ہوگا

کراچی…الطاف حسین سے اظہارِیکجہتی کیلیے متحدہ قومی موومنٹ آج نیو ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد کے قریب عوام وکارکنان کااجتماع منعقد کرے گی۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے اظہارِیکجہتی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ دیگر عہدیداران وکارکنان اور عوام شرکت کریں گے ۔ جلسے میں الطاف حسین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جلسہ گاہ کامعائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

مزید خبریں :