پاکستان
03 فروری ، 2014

فیصل آباد: تاوان کیلئے اغوا کیا گیا بچہ بازیابی کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا

فیصل آباد: تاوان کیلئے اغوا کیا گیا بچہ بازیابی کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا

فیصل آباد…فیصل آباد میں تاوان کے لیے اغوا ہونے والا بچہ بازیابی کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق سمن آباد سے ہفتے کو چار سالہ شاہ زیب کو اغوا کرلیاگیا تھا۔ اغوا کاروں نے بچے کی رہائی کے لئے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرکے بچے کو گھر کے قریب سے ایک گودام سے بازیاب کرالیا۔ اغوا کاروں نے بچے کے منہ ، ہاتھ اور پاؤں باندھ رکھے تھے جسے اتوار کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں :