دنیا
03 فروری ، 2014

شام: حلب میں حکومتی فورسز کی فضائی بمباری، 36 افراد ہلاک

شام: حلب میں حکومتی فورسز کی فضائی بمباری، 36 افراد ہلاک

دمشق…شام کے شہر حلب میں حکومتی فورسز کی فضائی بمباری میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حکومتی فورسز نے حلب شہر میں مخالف گروپ کے کئی ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیاروں کی مدد سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 بچوں سمیت 36 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق حلب شہر میں دسمبر میں صدر بشار الاسد کی حامی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں میں 5سو افراد مارے گئے تھے۔

مزید خبریں :