پاکستان
03 فروری ، 2014

کراچی: تیز رفتار گاڑی کھمبے سے جاٹکرائی، 2افراد جاں بحق

کراچی: تیز رفتار گاڑی کھمبے سے جاٹکرائی، 2افراد جاں بحق

کراچی…کراچی میں شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب تیز رفتار گاڑی کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عوامی مرکز کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ گاڑی کے ٹکرانے سے بجلی کا کھمبا اور تار سڑک پر گر گئے ہیں تاہم ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی۔ مرنے والوں کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :