پاکستان
03 فروری ، 2014

ڈیرہ مراد جمالی : 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

ڈیرہ مراد جمالی : 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

ڈیرہ مراد جمالی …ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ گیس پاورپلانٹ کی پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس سے پلانٹ کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گوٹھ الہ ورایہ میں رات گئے18انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا۔ پائپ لائن کے ذریعے سوئی سے اوچ گیس پاورپلانٹ کوگیس فراہم کی جاتی ہے۔ دھماکے سے اوچ گیس پاورپلانٹ کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ لا ئن کی مر مت کے لیے او جی ڈ ی سی ایل کی امدادی ٹیم طلب کر لی گئی جبکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید خبریں :