دلچسپ و عجیب
01 اپریل ، 2012

ہوشیار۔۔۔ خبردار،آج یکم اپریل ہے۔۔۔!

 ہوشیار۔۔۔ خبردار،آج یکم اپریل ہے۔۔۔!

کراچی…آج آپ کو کوئی بھی اچھی بری یابڑی خبر ملے تو پہلے کنفرم ضرور کرلیں ،ایسا اس لیے ضروری ہے، کہ آج اپریل فول ہے۔ اس لئے ہوشیار، خبردار،آج ہوسکتا ہے کہ آپ کی لاٹری نکل آئے،یا پروموشن ہو جائے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بری خبر سننے کو ملے،لیکن یقین مت کیجیے گا،پہلے کنفرم کریں اور پھر یقین کریں کیونکہ جناب آج ہے یکم اپریل،یعنی اپریل فول۔یہ کوئی نیشنل ہالی ڈے نہیں ہے لیکن پھر بھی پوری دنیا میں بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔اس دن لوگ ایک دوسرے کوبے وقوف بنانے کیلیے چٹکلے چھوڑتے ہیں۔مذاق کی حد تک تو ٹھیک۔لیکن کبھی کبھی مذاق مذاق میں کوئی خطرناک بات بھی ہوجاتی ہے۔اور پھر ناراضی اور دوستیاں تک ختم ہو جاتی ہیں۔

مزید خبریں :