03 فروری ، 2014
کراچی… ایک سال کے دوران آٹا 19 فیصد جبکہ پیاز 47 فیصد مہنگی ہوئی،وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح 7اعشاریہ9 فیصد رہی جبکہ رواں مالی سال اب تک قیمتوں میں اضافے کی مجموعی شرح 8اعشاریہ 75 فیصد رکارڈ کی گئی۔مہنگائی کی دوڑ میں دالیں بھی آگے آگے رہیں مسور کی دال 17 فیصد اور مونگ کے نرخوں میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ ایک سال میں بجلی کے نرخوں میں 16 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے حکومت پرائس کنٹرول کے نظام کو موثر کرنے کے عملی اقدامات کرے تاکہ عوام کو مہنگائی سے کسی حد تک ریلیف مل سکے۔