04 فروری ، 2014
لاہور…لاہور رائیونڈ روڈ پر ٹرک اور مسافر ویگن کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور12 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رائیونڈ روڈ پر ہونے والا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔