04 فروری ، 2014
دبئی…بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کو مطلوب ملزم یاسین بھٹکل کو دبئی میں گرفتارکرلیا گیا ہے،ملزم پر متعدد بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین بھٹکل کو گزشتہ ہفتے ابو ظہبی سے گرفتار کیا گیا،اس پر بھارت میں ہونے والے دھماکوں کے لئے فنڈ فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسین بھٹکل کا اصل نام عبد الواحد صدی باپاSiddibapaہے اور اس کا تعلق ریاست کرناٹک کے ضلع بھٹکل سے ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ انڈین مجاہدین نامی تنظیم کے بانیوں ریاض اور یاسین بھٹکل کا قریبی عزیز ہے۔انٹر پول نے اس کے خلاف جولائی 2006 کے ممبئی دھماکوں 2008 کے دہلی دھماکوں اور 2010 کے بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم دھماکوں میں مشتبہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ریڈ کارنر نوٹس جاری کیاتھا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس اہلکار اس کی شناخت کے لئے ابو ظہبی روانہ ہونے والے ہیں۔