پاکستان
01 اپریل ، 2012

بلوچ عوام کی حب الوطنی شک و شبہ سے بالاتر ہے، نواز شریف

بلوچ عوام کی حب الوطنی شک و شبہ سے بالاتر ہے، نواز شریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی شک و شبہ سے بالا تر ہے، تاہم پیپلز پارٹی کی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما عبدالستار مندوخیل نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب تک اکبر بگٹی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے ان کا ٹرائل اور لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوتے عوام کا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔ بلوچستان کے مسائل پاکستان میں آمروں کے پیدا کردہ ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام اور بلوچستان کے ساتھ جو ماضی میں زیادتیوں ہوئیں اس کا فوری ازالہ ہونا چاہیے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی جماعت ا کبر بگٹی کے قاتلوں اور لاپتہ افراد کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید خبریں :