04 فروری ، 2014
ممبئی…بھارتی شہر ممبئی میں موجود پاکستانی صوفی بینڈ پر دوران پریس کانفرنس شیو سینا نے دھاوا بول دیا۔شیو سینا کے اراکین کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی صوفی بینڈ بھارت سے واپس جائے۔پاکستانی بینڈآج پاک انڈیا مشترکہ بینڈ کا اعلان کرنے والا تھا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینڈ کے اراکین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ پولیس نے شیوسینا کے 13 سے 15 انتہاپسند کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔