پاکستان
01 اپریل ، 2012

ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز16گھنٹے تاخیر کا شکار

ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز16گھنٹے تاخیر کا شکار

ابوظہبی…پی آئی اے کی ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 220 کے طیارے بوئنگ 737 میں فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پراز پی کے 220 کے مسافروں کو لینے کے لیے ابوظہبی بھیجا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے پرواز پی کے 220 ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارے کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔پرواز پی کے 220 کو ابوظہبی سے اسلام آباد کل شام آنا تھا پرواز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد کے روانہ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق مقامی امیگریشن کے پابندی کی وجہ سے مسافروں کو ہوٹل نہیں بھیجا جاسکا۔ مسافروں کو لاوئج میں ہی رات کا کھانہ، ناشتہ اور دوپہر کا کھانہ فراہم کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مانچسٹر سے نیو یارک کی پرواز پی کے 711 طیارے میں خرابی کے باعث مانچسٹر میں روک لی گئی ہے۔کراچی سے ریاض کی پرواز پی کے 729 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے شام چار بجے روانگی متوقع ہے۔

مزید خبریں :