05 فروری ، 2014
پشارور… پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ خان رازق میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر ہدایت خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق کوچہ رسالداردھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔