05 فروری ، 2014
لاہور…لاہور میں گوالمنڈی پولیس نے میو اسپتال سے نومولود بچہ اغوا کرنے والی خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق امامیہ کالونی کے رہائشی منورنے اپنے نومولود بچے کو طبعیت خراب ہونے پر میو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں سے ایک خاتون نے بچے کو اغوا کرلیا،تاہم طبیعت بگڑنے پرنامعلوم شخص بچے کو جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ گیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو والد کے حوالے کردیا اور موبائل فون ٹریس کر کے ملزم نعیم اختر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کی ساتھی خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا،ملزم نعیم کا کہنا ہے اسے بچے کے اغواکے بارے میں معلوم نہ تھا۔