01 اپریل ، 2012
ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان کے علاقے دلانہ پتی زئی میں غیرت کے نام پر 6 افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھریوں کے وار کر کے اس کی ناک کاٹ دی اور فرار ہوگئے۔ ڈیرہ غازی خان کے تھانہ گدائی کے ایس ایچ او رانا محمد اقبال کے مطابق نواحی علاقہ دلانہ پتی زئی میں ملزمان کو شک تھا کہ تاج محمد ان کی خواتین پر بری نگاہ رکھتا ہے جس پر انہوں نے تاج محمد کو اپنی اراضی کے قریب آنے سے منع کیا تاہم باز نہ آنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھریوں کے وار کر کے اس کی ناک کاٹ دی،تاج محمد کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ گدائی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم گرفتاری عمل میں تا حال نہ لائی جا سکی۔