کھیل
05 فروری ، 2014

پہلے باسکٹ بال ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان

پہلے باسکٹ بال ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان

بارسلونا…پہلے باسکٹ بال ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔30 اگست سے ہونے والے میگا ایونٹ میں میزبان اسپین کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے ۔بارسلونا میں ہونے والی پروقار تقریب میں ڈراز کا اعلان کیا گیا۔ایونٹ میں شریک تمام 24 ممالک کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔میزبان اسپین کو گروپ اے میں ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ ارجنیٹینا گروپ بی ، امریکا گروپ سی اور LTHUIANIA گروپ ڈی میں ٹاپ سیڈ ہے۔میگا ایونٹ 30 اگست سے 14ستمبر تک اسپین میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :